کسی بھی قوم کی ترقی و خوشحالی کا راز تعلیم حاصل کرنے میں پنہاں ہے‘رانا علی رضا

جمعہ 24 فروری 2017 14:34

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) کسی بھی قوم کی ترقی و خوشحالی کا راز تعلیم حاصل کرنے میں پنہاں ہے۔علم ایک ایسا نور ہے جو انسان کے دل و دماغ کو روشن کرنے کے ساتھ ساتھ اسے دنیا میں با وقار بناتا ہے اور جو اس سے بے بہرہ رہتا ہے تاریکی و پستی اس کا مقدر ٹھہرتی ہے اسی لیے اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے ہمیں علم حاصل کرنے کی تلقین کی،اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتے ہیں ,, کیا جاننے والے اور نہ جاننے والے برابر ہو سکتے ہیں،، یعنی کہ علم کے بغیر انسان نا مکمل اور بے وقعت ہے۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز مانانوالہ رانا علی رضا نے یونیک پبلک سکول مانانوالہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو یونیک پبلک سکول رانا خالد جاوید،پرنسپل خادم حسین،معروف ماہر تعلیم رانا عدنان مصطفی،چیئرمین مانانوالہ پریس کلب محمد شہزاد شاہین،وائس چیئرمین رانا محمد یاسین و دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیگر عبادات کی طرح علم حاصل کرنا بھی ہم پر فرض ہے،اگر ہم دنیا میں بلند مقام پانا چاہتے ہیں تو ہمیں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید سائنسی و عصری تعلیم کی طرف بھی توجہ دینا ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ خراب حالات اور دہشتگردی جہالت اور پست نظریات کی وجہ سے ہے جسے علم کی روشنی سے ختم کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں