ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کے نرسنگ اسسٹنٹ کی خودکشی کرنیکی واروننگ دینے کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جمعہ 8 دسمبر 2023 22:54

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کے نرسنگ اسسٹنٹ زاہد حسین کی ایک ہفتہ کے بعد خودکشی کرنیکی واروننگ دینے کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے زاہد حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں کرپشن بڑھ گئی ہے اور ڈپثی سپر نٹنڈنٹ نوید اسلم کی ملی بھگت سے قیدیوں کے لیے جیل میں مردہ مرغیاں سپلائی کی جا رہی ہیں جس کے بارے میں میڈیکل افسر کی رپورٹ کے باوجود یہ مرغیاں سپلائی ہو رہی ہیں زاہد حسین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی سپرنیٹیڈنٹ کہتا ہے کہ میں نے 50/ 50 لاکھ روپیہ رشوت دے کر تین مرتبہ اس جیل می تعیںناتی کروا ء ہے بیان میں زاہد حسین نے چیف جسٹس اف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ جیل کی صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیں اس جیل میں یرقان اور ایڈز کے 60 سے زیادہ مریض ہیں جن سے بھی مشقت لی جاتی ہے زاہد حسین نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ اگر ایک ہفتہ تک اس کے بیان پر کاروائی نہ ہوئی تو وہ خود کشی کر لے گا زاہد حسین کے وائرل ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ خودکشی حرام موت ہے مگر وہ جس قدر جیل کے حالات سے اذیت سے دوچار ہے وہ خود کشی کرنے پر مجبور ہو جائے گا دریں اثنا جیل کے حکام نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہی

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں