مانسہرہ میں پیسکو ملازم فرض شناسی کی مثال بن گیا

پیسکو ملازم شدید برفباری اور سخت موسم میں بھی کھمبے پر چڑھ کر کام کرتا رہا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 1 فروری 2019 16:20

مانسہرہ میں پیسکو ملازم فرض شناسی کی مثال بن گیا
مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1فروری 2019ء ) مانسہرہ میں پیسکو ملازم فرض شناسی کی مثال بن گیا۔پیسکو ملازم شدید برفاری اور سخت موسم میں بھی کھمبے پر چڑھ کر کام کرتا رہا۔پیسکو ملازم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے اور اسے خوب سراہا جا رہا ہے کہ اتنے سخت موسم میں بھی ملازم اپنے فرض کی ادائیگی کر رہا ہے تاکہ لوگوں کی مشکلات حل ہو سکیں۔

اس سے قبل ایک پولیو ورکر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو تھی۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے مخلتف علاقوں میں شدید برفباری جاری ہے تاہم سوات اور چترال جیسے علاقوں میں بھی پولیو ورکرز شدید برف باری میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اور فرائض نبھانے کے عزم سے سخت موسمکو بھی شکست دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع سوات میں ذمہ دار پولیو ورکرکی شدید برفباری کے بعد رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے سفر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

صارفین نے پولیو ورکر کے جذبے کو سلام پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے لوگوں کی محنت کی وجہ سے پاکستان سے جلد ہی پولیو کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر ادارے کے ملازمین اسی لگن اور جذبے سے کام کریں تو پاکستان سے تمام برائیوں کا خاتمہ ہو گا۔ پاکستان کا ہر ادارہ ترقی کرے گا اور اسی طرح سے پاکستان ایک خوشحال ملک بنے گا۔

یا۔اس سے قبل بھی شدید برفباری میں ڈیوٹی نبھانے والی دو پولیو ورکز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ خواتین شدید برفباری میں پولیو کی کٹ اٹھا کر کھڑی ہیں۔دونوں خواتین کا تعلق چترال سے ہے۔خیبرپختونخوا کی یہ وادی ان دنوں شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے اور سرد موسم کی لپیٹ میں ہے۔تاہم اس سرد موسم میں پیدا ہونے والے بچوں کو ویکسینیشن فراہم کرنے کے لیے پولیوورکرز پیش پیش ہیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں