مانسہرہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کولائی پالس قتل کیس میں دو افراد گرفتار

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:35

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کولائی پالس قتل کیس میں دو آفراد گرفتار اور رکن صوبائی اسمبلی کو بھی شامل کر لیا گیا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ آج پریس کانفرنس کریں گے، رکن صوبائی اسمبلی مفتی عبیدالرحمن کو شامل کرنے کے خلاف کوھستان کے عوام کالاری اڈہ مانسہرہ میں احتجاج ،فوری طورپرایف آئی آر ختم کرنے کامطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

.باخبر ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کولائی پالس نواب علی خان کے قتل میں ممبرصوبائی اسمبلی مفتی عبید الرحمن کا نام شامل کرنے کے خلاف گزشتہ روز کوہستان کے عوام نے لاری اڈہ مانسہرہ کے پاس شاہراہ ریشم پر دھرنا دیا.اور احتجاج کیا.اس موقع پرجے آئی ٹی پر سوالات اٹھائے گئے شمس الرحمن.وزیرمحمد. مشتاق ایڈوکیٹ اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افرادکوسیاسی انتقام کانشانہ نہ بنایا جائے جو افرادگرفتار کیئے گئے ھیں.انکو فوری رہاکیاجائی.انھوں نے کہاکہ مفتی عبیدالرحمن کے خلاف ایف آئی آر ختم کی جائی.جے آئی ٹی میں ماہر افسران کوشامل کرکے اصل حقائق سامنے لاکرذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں