تورغر میں شادی شدہ خاتون کو غیرت کے نام پر خاوند نے خاتون کے بھائی کی مدد سے قتل کر دیا

جمعہ 17 اگست 2018 14:45

تورغر میں شادی شدہ خاتون کو غیرت کے نام پر خاوند نے خاتون کے بھائی کی مدد سے قتل کر دیا
مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) شادی شدہ خاتون کو تورغر میں غیرت کے نام پر اسلام آباد سے لا کر خاوند نے خاتون کے بھائی کی مدد سے قتل کر دیا۔ پولیس نے اندھے قتل کا 7 دن میں سراغ لگا کر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایس پی انوسٹی گیشن تورغر زین خان جدون نے مانسہرہ میں صحافیوں کو بتایا کہ 8 اگست کو تھانہ جدباء تورغر کی حدود دوڑ سے مسماة (ن) زوجہ بوستان سکنہ حال اسلام آباد کچی آبادی کی نعش ملی جس پر قتل کی تفتیش کیلئے تاجون خان سب انسپکٹر، گل افضل اور ثناء الله کی ٹیم کو ذمہ داری سونپی گئی جنہوں نے ٹھوس شواہد جدید طریقوں سے تفتیش کے بعد متوفیہ کے سگے بھائی ملک زادہ اور خاوند بوستان کو گرفتار کیا جنہوں نے تمام حقائق بے نقاب کرتے ہوئے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ خاتون تین بچوں کی ماں تھی جس کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے، اچھی کارکردگی پر پولیس پارٹی کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا گیا ہے، عدالت نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں