مانسہرہ پولیس نے پشاور کے منشیات ڈیلر کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی

پیر 17 دسمبر 2018 14:31

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر مانسہرہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے پشاور کے منشیات ڈیلر کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ زیب الله خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں ایس ایچ او تھانہ سٹی عاصم بخاری نے کارروائی کرتے ہوئے شاہد ولد سید زمان کے قبضہ سے 6 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ سٹی مانسہرہ میں زیر دفعہ نائن سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری کارروائی میں شنکیاری پولیس نے سگی بہن کے قاتل بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔ چند روز قبل مہر دل ولد مسکین نے اپنی سگی بہن جویریہ بی بی دختر مسکین ساکنہ ناران کو پستول سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں