سٹی پولیس نے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کرنے والے جیب کترے کو گرفتار کر لیا، تین منشیات فروش گرفتار

جمعہ 24 جون 2022 20:27

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2022ء) مانسہرہ کی سٹی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران لوگوں کی جیبوں کو کاٹ کر انہیں نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کرنے والے جیب کترے کو گرفتار کر لیا، ملزم لوگوں کو گاڑی میں سواری کے طور پر بٹھا کر ان کی رقم بھی ہتھیا لیتا تھا۔ عوام کی طرف سے شکایات موصول ہونے کے بعد پولیس نے مختلف لوگوں سے تفتیش شروع کی اور بالآخر محلہ کوہستان آباد کے رہائشی انور زیب عرف بلی ولد قیوم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایک دوسرے واقعہ میں سٹی پولیس نے تین منشیات فروش ڈیلروں کو گرفتار کر کے ان سے مجموعی طور پر 8 کلو 318 گرام چرس اور 710 گرام آئس برآمد کر لی، تھانہ سٹی پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے تین ڈیلروں کو گرفتار کر لیا، گرفتار کئے گئے ڈیلروں میں پانو کا رہائشی شہزاد ولد ارشاد، کرکالا کا رہائشی جرنیل ولد جلیل خان اور چنئی کا رہائشی شہزاد عرف بلی شامل ہیں۔ تمام گرفتار شدہ منشیات ڈیلروں کے خلاف تھانہ سٹی میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کا ٹھکانہ صرف جیل ہے، منشیات فروشوں کا مکمل صفایا کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں