بالاکوٹ، تین ملزمان گرفتار،جعلی کرنسی اور منشیات برآمد

پیر 20 نومبر 2023 17:06

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2023ء) بالاکوٹ پولیس نے جعلی کرنسی چلانے والے ملزم اور2منشیات فروش گرفتار کرکے جعلی کرنسی اور3کلو چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے رمضان ولد رضا خان کو گرفتار کرکے ملزم سے 50 ہزار روپے جعلی کرنسی برآمد کرکے مقدمہ درج کیا۔دوسری کارروائی میں شوہال نجف خان کے رہائشیوں سجاد خان ولد غلام فرید اور انس علی ولد محمد اعظم کو 1کلو 275 گرام اور 1کلو 350 گرام چرس سمیت گرفتار کیا۔تھانہ بالاکوٹ میں مقدمات درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں