ریسکیو 1122 مانسہرہ کے اہلکار عید کے دوسرے روز بھی عوامی خدمت میں سرگرم

جمعرات 11 اپریل 2024 13:10

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2024ء) ریسکیو 1122 مانسہرہ کے اہلکار عید کے دوسرے دن بھی مختلف اہم مقامات پر کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی میں عوام اور سیاحوں کو خدمات فراہم کرنے کے لئے تعینات ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق جہاں اپنوں کے بغیر عید کی خوشیاں منانے کا تصور نہیں وہاں ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ کے اہلکار کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں عوام کی خدمت کے لئے 24 گھنٹے حاضر ہیں۔ ترجمان کے مطابق عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور یہی ہمارے لیے عید کی خوشیاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں