ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقامات پر ملک بھر سے سیاحوں کی آمدکا سلسلہ

جمعہ 12 اپریل 2024 19:00

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقامات پر ملک بھر سے سیاحوں کی آمدکا سلسلہ جاری ہے۔ عید کے تیسرے روز مانسہرہ پولیس /مانسہرہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سنٹرز پر سیاحوں کو مدد و رہنمائی فراہم کرنے کے لئے ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایات پر پولیس افسران و جوان تعینات کئے گئے ، پولیس افسران نے ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہا اور ان کو موسم کی مناسبت سے چپس اور جوس وغیرہ پیش کئے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے سیاحوں کی حفاظت کے لئے فل پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پولیس افسران و جوان ٹورسٹ فیسیلیٹشن سنٹر ہزارہ یونیورسٹی انٹرچینج ، ٹورسٹ فیسیلیٹشن سنٹر ڈمگلہ پولیس چیک پوسٹ اور ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیاحوں کو سفری سہولیات کے حوالے سے اہم ہدایات دینے میں مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں