مانسہرہ میں یونیورسٹی آف ٹورازم قائم کی جائیگی ، شہزادہ گشتاسب خان

کاغان ،سرن اور وادی کونش میں سیاحت کے حوالے سے سہولتیں فراہم کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے، رکن قومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 13 اپریل 2024 20:30

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) رکن قومی اسمبلی شہزادہ گشتاسپ خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع مانسہرہ میں یونیورسٹی آف ٹورازم (سیاحتی دانش گاہ) کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انھوں نے میاں عامر اور ممبر میاں وقاص کے حجرہ گاں سرائیں میں مزید کہا کہ ضلع مانسہرہ میں وادی کاغان کے علاوہ وادی سرن اور وادی کونش میں سیاحت کے حوالے سے سہولتیں فراہم کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے ، جن میں سر فہرست سڑکوں کی حالت بہتر بنانا ہے ، منڈی ، پلہیجہ ، کنڈ بنگلہ اور دیگر مقامات پر سڑکوں کی حالت بہتر بنانے سے ان خوبصورت مقامات تک ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد و رفت بڑھے گی جس سے وادی کاغان پر ٹریفک کا بوجھ بھی کم ہوگا اور ان علاقوں میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے ، وادی سرن کے بالائی علاقوں سے ضلع بٹگرام اور کوہستان کی وادی چوڑ تک بھی آسانی سے پہنچا جا سکتا ہے جو دنیا کی ایک خوبصورت وادی ہے یہ تبھی ممکن ہے کہ جب سڑکوں کی حالت بہتر ہو، میں صوبائی حکومت پر اسی حوالے سے زور دونگا۔

ہم اسی وقت خوشحالی کے سنگم پر پہنچ سکتے ہیں کہ جب عوام اور حکومت کے درمیان یگانگت کی فضا قائم ہو اور سب مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرسکیں ۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں