تناول میں سیاحت بارے نئے پوائنٹس بنائے جائیں گے،زاہد چن زیب

کاغان اور سرن کی وادیوں پر بھرپور توجہ کے لئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، مشیر سیاحت

ہفتہ 13 اپریل 2024 20:30

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) تناول میں سیاحت کے حوالے سے نئے پوائنٹس بنائے جائیں گے،کاغان اور سرن کی وادیوں پر بھرپور توجہ کے لئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخواہ حکومت کے مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے موضع سرائیں (بیدڑہ انٹر چینج )میں میاں عامر اور ممبر میاں وقاص کے حجرہ پر معززین علاقہ سے بات چیت کے دوران کیا ، زاہد چن زیب نے کہا کہ پورے صوبہ میں سیاحت کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے ، دوران سیزن لاکھوں افراد ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے سیاحتی مقامات کا رخ کرتے ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ سیاحوں کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں ، سیاحت کے فروغ سے ان علاقوں کی معیشت پر بھی مثبت اثرات پڑتے ہیں ، 1122 کے ساتھ ساتھ دیگر سیکورٹی اداروں کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور جہاں کوئی کمی ہوگی اسے پورا کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وادی کاغان میں کاغان ترقیاتی ادارے کو بھی مذید فعال کیا جارہا ہے ، گذشتہ دنوں ناران میں گلیشیر کے سرکنے سے جو صورتحال پیدا ہوئی اس پر جلد قابو پالیا گیا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔گذشتہ سال وادی کاغان میں ایک لاکھ سے زائد سیاح پہنچے اور رواں سال دو لاکھ سے زائد متوقع ہیں جن کے لئے فوری طبی امداد کی سہولت ، حفاظتی اقدامات اور دیگر امور کے لئے بروقت کام کرلیا گیا ہے ، امید ہے سیاحوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں