حالیہ بارشوں کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود کی عوام الناس سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

پیر 15 اپریل 2024 17:35

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) حالیہ مون سون بارشوں کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود نے عوام الناس سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے ترجمان کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارش کے دوران ڈرائیونگ کم رفتار پر کریں ، والدین بچوں کو بجلی کے کھمبے کے پاس نہ جانے دیں، مون سون موسم کے دوران کمزور اور خستہ حال دیواروں کے پاس اور چھتوں کے نیچے بیٹھنے اور سونے سے گریز کریں، دریائے کنہار، دریائے سرن و دیگر ندی نالوں کے اطراف والے رہائشی مون سون بارشوں کے دوران حفاظتی ہدایات پر عمل کو یقینی بنائیں ، رہائشی آبادیوں میں سیلابی و طغیانی صورتحال میں ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر فوری اطلاع دیں ۔

ریسکیو ہیلپ لائن نمبر1122 نہ ملنے کی صورت میں ریسکیو کنٹرول روم نمبر 0997920126پر ایمرجنسی کی اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں