مانسہرہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف خصوصی مہم شروع

بدھ 17 اپریل 2024 14:54

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) مانسہرہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک انسپکٹر مانسہرہ واجد خان نے ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ کے دوران غیر قانونی اڈوں پھٹے سلنسرز ،کالے شیشوں، پریشر ہارنز کے خلاف خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران سڑک پر صبر کا دامن نہ چھوڑیں، ہر کسی کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹی غلطیوں پر لوگوں پر چلان کرنے کے بجائے انہیں ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں