ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ اور سٹریٹ منیجمنٹ پلان کی شراکت داری سے صفائی مہم کا آغاز

بدھ 17 اپریل 2024 15:53

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور سٹریٹ منیجمنٹ پلان کی شراکت داری سے پھگلہ یونین کونسل عطرشیشہ میں اپنا محلہ صاف کے عنوان سے صفائی مہم کا آغازِ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ کے مطابق پھگلہ گائوں میں مستقل بنیادوں پر رضاکارانہ ایک بندے کو صفائی کے کام کے لئے رکھا گیا ہے اور اس کو تمام ضروری آلات دیئے گئے ہیں۔ روزانہ کی بنیادوں پر کام کی رفتار کو پرکھنے کے لئے مونیٹرنگ یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ اس موقع پر ایس ایم پی کے صدر سید خاور شاہ صدر، سابقہ صدر ہوٹل انڈسٹری سید اعظم شاہ عرف پپو شاہ، رفاقت شاہ، دلاور شاہ اور ایس ایم پی کے تمام ارکان موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں