ہزارہ یونیورسٹی نے فرسٹ ہزارہ یونیورسٹی گولڈن کپ باکسنگ چیمپئن شپ میں 9 سونے اور ایک چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:19

ہزارہ یونیورسٹی نے فرسٹ ہزارہ یونیورسٹی گولڈن کپ باکسنگ چیمپئن شپ میں 9 سونے اور ایک چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے طلباء نے فرسٹ ہزارہ یونیورسٹی گولڈن کپ باکسنگ چیمپئن شپ میں 9 سونے اور ایک چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق باکسنگ چیمپئن شپ میں ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع جن میں ہری پور، ایبٹ آباد اور بٹگرام شامل ہیں، کے 60 سے زائد باکسرز نے شرکت کی۔

باکسنگ کی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں یونیورسٹی کے طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 سونے اور ایک چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے باکسنگ مقابلوں میں یونیورسٹی کے طلباء کی شاندار کارکردگی پر خوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے طلباء تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی یونیورسٹی کا نام روشن کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے نوجوان کھلاڑیوں کو ان کے سپورٹس کی مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ سپورٹس کی سرگرمیوں میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے اندر قومی سطح کے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ طلباء و طالبات کو تعلیم و تحقیق کے ساتھ کھیلوں کی معیاری اور جدید سہولیات میسر ہو ں اور وہ منفی اور ناپسندید سرگرمیوں کی طرف راغب نہ ہوں۔ اس موقع پر باکسنگ مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں میڈلز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں