سعودی عرب پاکستان کا ہمیشہ سے برادرانہ تعلق اور پاکستانی عوام کا محسن رہا ہے‘ظاہر شاہ

سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران 20 ارب ڈالر کے معاہدوں سے پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا ملے گا‘صدر مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

بدھ 20 فروری 2019 13:38

سعودی عرب پاکستان کا ہمیشہ سے برادرانہ تعلق اور پاکستانی عوام کا محسن رہا ہے‘ظاہر شاہ
رستم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) مردان چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا اس کو معیشت کی مضبوطی اور مختلف سیکٹرز میںرقی کے لئے سنگ میل قرار دیا میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا ہمیشہ سے برادرانہ تعلق اور پاکستانی عوام کا محسن رہا ہے جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا ہے تو سعودی حکومت اور اُسکے عوام نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے ، سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران 20 ارب ڈالر کے معاہدوں سے پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہارا ملے گا اور ملک کے اندر معا شی سرگرمیاںبڑھے گی انہوں نے کہا کے صنعت کو فروغ حاصل ہوگا اور روزگا ر کے مواقع فراہم ہونگے انہوں نے سعودی حکومت کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لینے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور سعودی حکومت کے ساتھ موجودہ حکومت کے بہتر روابط کو سراہامردان چیمبر آف کا مرس کے صدر ظاہر شاہ نے کہا سعودی عرب کے جیلوں میں قید 2170 پاکستانیوں کے رہا کرنے کے علان کو خوش آئند قرار دیاان کے اس علان نے تمام پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں