تاجر برادری ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ،ظاہرشاہر

جمعہ 20 اگست 2021 23:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2021ء) مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے صوبائی حکومت تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔وہ گذشتہ روز سرانجام خان مارکیٹ بغدادہ میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی اور عبدالسلام آفریدی اورآل کارپینٹرز ایسوسی ایشن صدر زمان خان مشوانی، جنرل سیکرٹری راخت زیب و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب میں چیمبر آف کامرس کے صدر ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تجارتی شعبے کو مراعات اور سہولیات دے رہی جس سے معیشت کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور کاروباری مواقع پیدا کرنے کیلئے ہی بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہے۔

(جاری ہے)

اراکین صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ مردان معاشی لحاظ سے بہت زرخیز علاقہ ہے مردان کے تاجروں اور صنعتکاروں کے حقوق اور اُن کو زیادہ سے زیادہ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے صوبائی حکومت تاریخی کردار ادا کر رہا ہے اور حال ہی میں تاجروں کیلئے بلا سود قرضوں کا اجراء اور نئے صنعتی زون کے قیام کیلئے اربوں روپے کا اجراء ایک خوش آئندہ اقدام ہے اس کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت نے فرنیچر اور لائٹ انجینرنگ کی مردان میں اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک الگ انڈسٹریل زون کے قیام کی منظوری دی ہے جس کاعنقریب افتتاح کیا جائے گا۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں