تعلیمی بورڈ مردان نے انٹر کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا مجموعی نتیجہ 75.71فیصدرہا

منگل 30 جولائی 2019 23:29

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2019ء) تعلیمی بورڈ مردان نے انٹر کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا مجموعی نتیجہ 75.71فیصدرہا ،پرائیوٹ تعلیمی اداروں نے پہلی تینوں پوزیشنیں اپنے نام کر لیں ،طالبات چھاگئیں ،سرکاری سکولوں کی کاکردگی مایوس کن رہیمنگل کے روز بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان نے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کیا جس میں مہمان خصوصی ملاکنڈ بورڈ کے چیئرمین حنیف اللہ جدون تھے ،بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طاہر جاوید، کنٹرولرامتحانات راشدگل نے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق طفیل شہید آرمی کالج مردان کی طالبہ سید حفصہ شاہ نے 1007 مارکس لے کر بورڈ کو ٹاپ کردیا عزالی کالج فار ویمن کی طالبہ عائشہ اشفاق 1005مارکس کے ساتھ دوسری نمبرپررہیں جبکہ قائداعظم گرلز کالج صوابی کی طالبہ عروج ناز 998نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی مذکورہ بالا ٹاپ تھری طالبات کا تعلق پری میڈیکل گروپ سے ہے پری انجینئرنگ گروپ میں قائد اعظم کالج صوابی کے طالب علم سعود عالم خان نے 980نمبرات لے کر اپنے گروپ کو ٹاپ کیا اس طرح اسی کالج کے طالب علم مہران ساحل 977مارکس کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے جبکہ غزالی کالج فار ویمن کی طالبہ ماہ نور حضر 976نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جنرل سائنس گروپ میں پہلی دوپوزیشنیں لڑکیوں نے حاصل کرلیں پشاور ماڈل ڈگری کالج فار گرلز مردان کی طالبہ گلالئی طارق نے 940مارکس لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ثمرین شاہد جس کا تعلق پنجاب کالج کھنڈر نوشہرہ کی طالبہ ثمرین شاہد 896مارکس کے ساتھ دوسرے نمبر پررہیں اسی گروپ کے پیک کالج سسٹم گلڈھیری صوابی کی طالب علم محمد ذکریا 892مارکس کے ساتھ تیسرے نمبرپررہاآرٹس گروپ میں بھی لڑکیاں لڑکوں پر سبقت لینے میں کامیاب ہوئیں گورنمنٹ گرلزڈگری کالج کی طالبہ صنم 913مارکس کے ساتھ پہلی نمبررہیں مون لائٹ پبلک سکول اینڈ کالج ٹوپی کی طالبہ ارم شیراز 898دوسری جبکہ گورنمٹ گرلز ڈگری کالج مانکی صوابی کی طالبہ 892مارکس لے کرتیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی نتائج کے مطابق امسال ایف اے ،ایف ایف سی پارٹ ون میں 44495طلباء طالبات شریک ہوئے جن میں 29126طلباء نے کامیابی حاصل کی اور نتیجہ 65.46فیصدرہا پارٹ ٹو میں 40141امیدواروں نے امتحان دیاتھا جن میں 30391طلباء نے کامیاب حاصل کی اور مجموعی نتیجہ 75.71فیصدرہا پوزیشن ہولڈرز میں کیش انعامات تقیسم کئے گئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طاہر جاوید اورمہمان خصوصی حنیف اللہ جدون اور ماہر تعلیم ڈاکٹر حافظ زبیر نے پوزیشن ہولڈرز طلباء کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ مردان بورڈ کی کوشش رہاہے کہ حقدار کو ان کا حق ملے طلباء نے جتنی محنت کی تھی آج انہیں اس کا ثمرہ مل گیا انہوںنے کہاکہ طلباء سے ہمارا مستقبل وابستہ ہیں اورپوری قوم کی نگاہیں ان پر مرکوزہیں�

(جاری ہے)

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں