محکمہ تعلیم کے اشتراک سے مردان اور صوابی کے مختلف سکولوں میںرنگارنگ تقریبات جاری

اتوار 12 اگست 2018 12:30

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) غیر سرکاری تنظیم ادارہ تعلیم و آگاہی کے تعاون سے چلڈرن لیٹر یچر فیسٹول کے زیر اہتمام محکمہ تعلیم کے اشتراک سے مردان اور صوابی کے مختلف سکولوں میں رنگارنگ تقریبات جاری ہے، یہ تقریبات سمر کیمپ کا حصہ ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گورنمنٹ پرائمری سکول تخت بھائی مردان میں ایک تقریب کا انعقادکیاگیا جس میں ادارہ تعلیم و آگاہی کے ڈپٹی ڈائر یکٹر وقاص باجوہ،سب ڈویژنل ایجوکیشن آفسیر تحت بھائی ارشد حسین،سب ڈویژنل ایجوکیشن آفسیر زنانہ نصرت جبیں،اے ڈی اوز عبدالحق،مختیار،افتخار،فلپس مورس پاکستان کے عبد الو حد،سلیمان گل، چلڈرن لیٹر یچر فیسٹیول سحرش فاروق، ادارہ تعلیم و آگاہی کے ڈسٹرکٹ منیجر محمد امجد خان،ہیڈ ماسٹر خان بہادر،عزیز اللہ،سول سوسائٹی،اساتذہ،والدین اور مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی اس موقع پرطلباء و طالبات نے نعتیں،جشن آزادی سے متعلق خاکے اور ملی نغمے پیش کئے اور مہمان خصوصی نے پوزیشن ہو لڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں