فوڈ اتھارٹی مردان نے ہوٹل سے وابستہ افراد کو خصوصی تربیت دی

منگل 18 فروری 2020 21:50

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) کے پی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے تخت بھائی میں واقع مقامی ہوٹلز کے ورکرز کو فوڈ سیفٹی لیول ون کی ٹریننگ دی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد اورفوڈ سیفٹی آفیسر شاہد علی نے ورکرز کو جسمانی صفائی حفظان خوراک، خوراک کی تیاری، سٹوریج۔ غیر معیاری اور ممنوع اشیاء کے استعمال سے متعلق آگاہی دی۔

عوام کو صاف اور معیاری خوراک فراہم کرنے کیلئے کے پی فوڈ اتھارٹی ہر ممکن طور پر اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مختلف سکولزکا دورہ بھی کیا جہاں پر کینٹین کا معائنہ کیا گیا اور طلباء کو پینے کیلئے صاف اورفلٹر شدہ پانی فراہم کرنے کی تاکید کی۔ مختلف کلاسوں میں طلباء کو صاف اور مخفوظ خوراک کے ساتھ جسمانی صفائی کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر آصف خان نے کہاہے کہ خوراک ہماری روزمرہ ضروریات کا سب سے اہم جز ہے اور انسانی جسم میں پیدا ہونے والی بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ خوراک ہے۔ لہذا خوراک کے معاملے میں کی جانے والی کوتاہی پر کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔ تمام خوراک کے کاروبار سے وابسطہ افراد کو مطلع کیاجاتا ہے کہ فوڈ سیفٹی کے حوالے سے اپنے ورکرز کو تربیت کیلئے رجسٹر کیا جائے اور فوڈ سیفٹی ریگولیشنز پر عمل پیرا ہونے کی بھر پورکوشش کریں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں