مردان،جوڈو مقابلے میں طالبہ جاں بحق ہوگئی

اتوار 3 مارچ 2024 20:55

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) مردان میں بورڈ آف ایجوکیشن اسپورٹس کمپلیکس میں جوڈو مقابلے میں زخمی ہونے والی طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق جوڈو مقابلے کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے طالبہ کی حالت غیر ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایاکہ سانس اور دل کی بحالی جاری رکھتے ہوئے طالبہ کو اسپتال منتقل کیا تھا۔ ریسکیو حکام نے کہاکہ ڈاکٹروں نے 20سالہ طالبہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں