مردان ،پولیس نے 34چوری شدہ گاڑیوں کو برآمد کرکے بین الاصوبائی گروہ کے ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 19 فروری 2019 19:15

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) مردان پولیس نے 34چوری شدہ گاڑیوں کو برآمد کرکے بین الاصوبائی گروہ کے ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک دوسری کاروائی میں 2اشتہاریوں سے بھاری اسلحہ برآمد کرکے ان کو پاپند سلاسل کرلیاگیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد خان نے پولیس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ انٹی کارلفٹنگ سیل نے ملک بھر کے مختلف اضلاع سی34عدد سرقہ شدہ گاڑیوں کو برآمد کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئیان گاڑیوں میں32موٹر کاریں، 2عددسوزوکی پیک اپ کو برآمد کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ برآمد شدہ گاڑیوں میں سے 7موٹر کاریں مالکان کو قانونی کاروائی کے بعد حوالہ کئے گئے جبکہ 27عدد گاڑیوں کو جن کے مقدمات ملک بھر کے مختلف اضلاع میں درج کئے گئے ہیں ڈی پی او نے کہاکہ رورل سرکل پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے تھانہ جبراور رستم پولیس کو 16سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرمان اشتہاری سلیم اور حبیب اللہ عرف شینوگان ساکنان ساولڈھیر کو گرفتار کر کے جن کے قبضے سے 2عدد ہینڈ گرینیڈ ، ایک عدد کلاشنکوف ، 2عدد پستول ،اور81عدد کارتوس برآمد کیاضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے مردان پولیس اور انٹی کار لفٹنگ سیل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ نان کسٹم پیڈ ، سرقہ شدہ گاڑیوں ،مجرمان اشتہاریوں، غیر قانونی اور سماجی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہے گی، عوام الناس کے سہولیات و تحفظ کیلئے پولیس تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیگی، قیام امن برقرار رکھنے کیلئے عوام پولیس کیساتھ تعاون جاری رکھیں اور مہذب شہری ہونے کا فریضہ ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں