مردان،ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب02 پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی، فارغ کر دیا گیا

پیر 22 اپریل 2019 22:14

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) مردان پولیس میں سزاوجزاکاعمل جاری رہیگا، ڈیوٹی میں غفلت کے مرتکب02 پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لاکرنوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کا محکمہ پولیس میں کرپٹ، بد عنوانی میں ملوث اور فرائض منصبی میں غفلت کے مرتکب پولیس افسران واہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائیوں کے واضح احکامات کے پیش نظر ضلعی پولیس سربراہ سجادخان نے طویل غیرحاضری کیمرتکب02پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لاکرنوکری سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کردئے،اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں بد عنوانی اور فرائض منصبی میں غفلت و کوتاہی ہر گزبرداشت نہیں کرینگے، تمام پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور پیشہ ورانہ طریقے سے سر انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں