مردان کے مختلف علاقوں میں جراثیم کش سپرے

جمعہ 27 مارچ 2020 21:13

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات کی روشنی میں کرونا وائرس کے خلاف ٹی ایم ایز، 1122 اور واٹر سنیٹیشن سروسز کمپنی کے تعاون سے مختلف علاقوں میں جراثیم کش سپرے،فائر بریگیڈ کے زریعے کلوررنیٹڈ پانی کا سپر ے اور فیومیگیشن جاری ہے جوکہ مذید علاقوں میں بھی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی زاہد کمال خان نے ہاتھیان گل میرہ لوندخوڑ چیل بازاروں کا اور مختلف بازاروں کا دورہکیادورے کے دوران بازاروںمنتحب جگہوں پر اور تمام یوٹیلٹی سٹورز پر حکومتی نرخوں کے مطابق سپلائی کا جائزہ لیا اور عوام سے کہا کہ جہاں پر بھی جو کوئی بھی حکومتی نرخوں کیخلاف آٹا یا غذائی اجناس بیچتے ہوئے پایا گیا تو میں انکے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نمنٹوں گا تمام بازاروں میں کسی نے بھی کمپلینٹ نہیں کیا

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں