مردان اور نوشہرہ میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعا ت کے بعد جمعہ کے روز پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی

جمعہ 2 اکتوبر 2020 20:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2020ء) مردان اور نوشہرہ میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعا ت کے بعد جمعہ کے روز پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی جبکہ قصہ خوانی میں ہونے والے دہشت گردی واقعہ کے 13سال مکمل ہو گئے ہیں جس میں شبقدر سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 12افراد سمیت پچاس سے زائد افراد شہید ہو ئے تھے ۔

(جاری ہے)

پشاور سمیت صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے تھے حساس ترین عبادت گاہوں ، ریڈ زون ، داخلی اور خارجی راستوں ، بازاروں ، ریلوے سٹیشن ، بس اڈوں سمیت دیگر حساس مقامات اور حکومتی اداروں کو الرٹ رکھا گیا امن وامان کی صورتحال کے باعث قبائلی اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی الرٹ رکھا گیا

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں