مردان خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مایار بازار میں کارروائی کے دوران کریانہ سٹورز سیل کر دیا

جمعہ 13 نومبر 2020 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2020ء) مردان خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مایار بازار میں کاروائی کے دوران کریانہ سٹورز سیل کر دیااور زائد المعیاد بسکٹ، ممنوعہ خوراک اور مٹھائیاں موقع پر ضائع کر دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کباب شاپس، کریانہ سٹورز، ہوٹلز، سویٹ شاپس، دودھ شاپس اور گوشت شاپس سمیت تیل، دودھ، چائے اور مصالحہ جات کے نمونوں کے بھی معائنے کئے گئے۔

اور ایپمرومنٹ و لائسنس نوٹسز جاری کئے۔ڈائریکٹر آپریشن عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرخندہ جبین نے فوڈ سیفٹی آفیسرز شیر حسن خان اور اجمل خان کے ہمراہ کارروائیوں میں حصہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف چمکنی کا کہنا تھا کہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں