شہرام خان ترکئی ،محمدعاطف خان کا دورہ مردان، ایکول فاطمہ الفہری گرلز سکول مردان میں سہولیات کا جائزہ لیا

جمعہ 17 ستمبر 2021 23:43

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) صوبائی وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی اور وزیرخوراک اور سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی محمدعاطف خان کا دورہ مردان، ایکول فاطمہ الفہری گرلز سکول مردان میں سہولیات کا جائزہ لیا اور گرلزکیڈٹ کالج مردان کے زیرتعمیربلڈنگ میں تعمیراتی کام کامعائنہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان نے کہا کہ ایکول فاطمہ الفہری کالج مردان میں اگلے سال سے انٹرمیڈیٹ کے کلاسز شروع کررہے ہیں۔

ایکول فاطمہ الفہری کالج صرف طالبات کیلئے ہے جس میں بورڈنگ کا عمل بھی جلد ازجلد شروع کیاجائیگا ۔ انھوں نے کہا کہ مردان اورملحقہ اضلاع کے طالبات کوہاسٹل اوردیگر بہترین سہولیات اپنے علاقوں میں مل رہی ہیں ۔ وزیر تعلیم نی کہا کہ فاطمہ الفہری کالج کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے۔

(جاری ہے)

سٹاف اور تدریسی عملے کو سکیل وائز رولز کے مطابق تنخواہیں اورمراعات دیں گے۔

اس موقع پر عاطف خان نے کہا کہ فاطمہ الفھری کالج کے فنڈنگ اوردیگرتعمیراتی مسائل کیلئے وزیرخزانہ کیساتھ بات کروں گا۔گرلز کیڈٹ کالج مردان کے بلڈنگ کے تمیرات کام کو ہرصورت فروری 2022 تک مکمل کرناہے۔عاطف خان نے مذید کہا کہ گرلز کیڈٹ کالج مردان ملک کا واحد کیڈٹ کالج ہے جس میں پورے پاکستان سے طالبات پڑھ رہی ہیں۔’’کیڈٹ کالج کے تمیراتی کام کے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مانیٹرنگ مزید سخت کریں گے’’ عاطف خان کی کنسلٹنٹس کو ہدایت۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز بروقت ریلیز کی گئی ہے تو کام مقررہ وقت میں مکمل کیوں نہیں ہوا، محمدعاطف خان کی اظہاربرہمی۔وزیر تعلیم نے اس موقع پر خبردار کیا کہ گرلز کیڈٹ کالج کی پراگریس کاخود جائزہ لوں گا، کام بروقت اور اعلی معیار کا ہوناچاہئے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں