کے پی ٹاسک فورس ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی ،ہزاروں کی تعداد میں جعلی ،سرکاری ہسپتالوں کی ادویات ، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیبل برآمد

جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنیوالے انسانیت کے دشمن ہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف

پیر 27 ستمبر 2021 18:21

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) کے پی ٹاسک فورس ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کارروائی ،ہزاروں کی تعداد میں جعلی اور سرکاری ہسپتالوں کی ادویات ، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیبل اور ڈبے برآمدکرلئے۔ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے کہا کہ جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنیوالے انسانیت کے دشمن ہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق بکٹ گنج مردان میں نور گل ولد انار گل اور بلال ولد نور گل کے گھر کے اندر جعلی اور سرکاری ہسپتالوں کی ادویات موجود ہونے اور عوام پر فروخت کرنے کی خفیہ اطلاع موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر مردان کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر مردان ڈاکٹر ثمن عباس کی پروینشل ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر صفی اللہ و ساجد خان، ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر عبدالروف ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میڈم سہرش نگار سمیت دیگر کا مذکورہ گھر پر چھاہا، ہزاروں کی تعداد میں جعلی اور سرکاری ہسپتالوں کی ادویات ، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیبل اور ڈبے برآمد کرکے ضبط کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں ک ٹیمپرڈ ادویات، سمیت دیگر جعلی ادویات ہزاروں کی تعداد میں برآمد کرلی ڈی سی مردان نے اس موقع پر کہا کہ ملزمان نور گل ولد انار گل، بلال ولد نور گل کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت قانونی کاروئی عمل میں لائی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے انسان کہلانے کے لائق بھی نہیں ہے ۔عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں