مردان ، بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے خاتون ،پانچ سالہ بچہ زخمی

ہفتہ 2 مارچ 2024 22:46

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) مردان کے علاقے چکڑو پل میں کمرے کی چھت گرنے سے خاتون اور پانچ سالہ بچہ زخمی ہوگئے۔مردان میں گزشتہ دو دنوں سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر رہا ،لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے، شہریوں نے گرم ملبوسات دوبارہ نکال کر زیب تن کرلئے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ضلع کے مختلف علاقوں میں گیس اور بجلی کی سپلای بند رہی جس نے شہریوں کے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے کی علاقوں میں گزشتہ رات سے بجلی کی بندش کی اطلاعات ہے جسکی وجہ سے گھروں مساجد میں پانی ناپید ہوگیا ہے اور لوگوں کو وضو کرنے اور کھانا تیار کرنے میں دشواری کا سامنا رہا بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر نکاسی آ ب کا نظام درہم برہم رہا ۔

چکڑو پل میں کمرے کی چھت گرنے سے بلال نامی شخص کی اہلیہ اور پانچ سالہ بچہ زخمی ہوگئے بعض علاقوں میں کچے مکانات کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں ۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں