مردان، نامعلوم افراد کا حملہ، پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار زخمی

منگل 5 مارچ 2024 20:15

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) مردان میں نامعلوم افراد نے حملہ کر کے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار کو زخمی کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے پیر صدی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ صدر سرکل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس خالد خان کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے زخمی پولیس اہلکار کی شناخت زوہار قیوم کے نام سے کی۔انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو ورکرز صوبے میں جاری پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے حصے کے طور پر قطرے پلانے کے لیے ایک گھر میں داخل ہونے والے تھے۔خالد خان نے کہا کہ پولیس واقعے کے فورا بعد جائے وقوع پر پہنچی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔دریں اثنا ضلعی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر عمران خان یوسفزئی نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس ریفر کردیا گیا۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں