رشکئی انٹر چینج بس حادثہ کے 35 زخمیوں اور ایک جاں بحق ہونے والی خاتون کو ایم ایم منتقل کیا گیا ہے، ہسپتال انتظامیہ

ہفتہ 9 مارچ 2024 15:22

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2024ء) رشکئی انٹر چینج بس حادثہ کے 35 زخمیوں اور ایک جاں بحق ہونے والی خاتون کو مردان میڈیکل کمپلکس (ایم ایم سی) منتقل کیا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایم ایم سی انتظامیہ نے ہسپتال کے تمام شعبوں کے عملے کو الرٹ کیا تاکہ زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

(جاری ہے)

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں اب تک 35 زخمیوں اور ایک جاں بحق ہونے والی خاتون کو ایم ایم منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 10 بچے، ایک 15 سالہ لڑکی سمیت7 خواتین شامل ہیں۔ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق محمود اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عماد حمید نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ہسپتال کے شعبہ سرجری اینڈ الائیڈ سمیت تمام شعبوں کے سینیئر ڈاکٹرز موقع پر موجود ہیں اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں