پی سی بی فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے میچ میں کلاسک کلب مردان کی کامیابی

بدھ 14 نومبر 2018 15:46

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) پی سی بی فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے میچ میں کلاسک کرکٹ کلب مردان نے سٹار کرکٹ کلب مردان کو 242رنز سے ہرادیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک میچ میں کلاسک کرکٹ کلب کے کپتان سید مصطفی شاہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اورمطلوبہ 45اوورز میں367رنز بنائے ،کلاسک کلب کی طرف سے محمد ہلال نی158 رنز کی شاندار اننگزکھیلی۔ شاہد محمد نی85اور عمران خان نے 68رنز بنائے جواب میں سٹار کرکٹ کلب مردان 125رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ کلاسک کرکٹ کلب کی طرف سے سید فاروق انور نے تین جبکہ محمد سلیمان نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ محمد ہلال کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں