درینگڑھ لیویز انتظامیہ کی کارروائی، چوری شدہ موٹرسائیکل کو ایک گھنٹے میں برآمد ،تین ملزمان کو گرفتار

جمعرات 22 فروری 2024 20:55

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2024ء) درینگڑھ لیویز انتظامیہ کی بروقت کامیاب کارروائی، چوری کردہ موٹرسائیکل کو ایک گھنٹے میں برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار اور اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنعم بلوچ کی ہدایت اور میجر رسالدار پیرمحمد علیزئی کی نگرانی میں درینگڑھ لیویز فورس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری، درینگڑھ کے رہائشی شیرمحمد سے کوشکک کے ایریا میں تین موٹرسائیکل سوار ملزمان نے موٹرسائیکل موبائل و دیگر اشیاء چھین کر فرار ہوگئے تھے واقعے کی اطلاع پر SHO لیویز تھانہ درینگڑھ نائب رسالدار مجیب الرحمن مینگل نے تمام لیویز ناکوں پر اہلکاروں کو الرٹ کیا اور خود لیویز فورس کے جوانوں کے ہمراہ ناکہ بندی کرکے ایک گھنٹے کے اندر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ملزمان سے چھینا گیا موٹرسائیکل موبائل فون برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ تھانہ ولی خان و کوشکک ایریا میں موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور چوری کردہ موٹرسائیکلوں کو نوشکی لیجاکر فروخت کرتے رہے ہیں، لیویز انتظامیہ ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہیں مزید انکشافات کی توقع کیا جارہا ہیں۔درین اثناء کامیاب کاروائی پر لیویز فورس کے اہلکاروں کیلئے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں