کوئٹہ،نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل ، 2 کو زخمی کردیا

ہفتہ 24 فروری 2024 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2024ء) مستونگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور 2 کو زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ میں بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالحکیم کو قتل اور اس کے 2 ساتھیوں کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مستونگ انتظامیہ کررہی ہے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں