لہڑی و سمالانی، قبائیلی تنازعہ،مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی

ہفتہ 24 فروری 2024 22:56

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2024ء) لہڑی و سمالانی، قبائیلی تنازعہ،مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے،گزشتہ روز اعلی الصبح مستونگ کے سٹی کے نواحی علاقہ علیزئی بائی پاس پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لہڑی قبائیل کے عبدالحلیم نامی ایک شخص کو قتل اوراس کے دو ساتھیوں کو زخمی کر کے فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سٹی پولیس عبدالفتاح کھیازئی پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا،پولیس زرائع کے مطابق فائرنگ کا!واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے پولیس مزید کاروائی کررہی ہیں۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں