ْمٹیاری کے قریبی گائوں میں شہنائیوں والے گھر میں صف ماتم مچ گئی پولیس تحفظ دینے میں ناکام

رشتہ داری کے تکرارپر بہن بھائی ملزمان کے ہاتھوں قتل ،بہن کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی تھی قتل پر شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں

اتوار 4 جولائی 2021 19:05

ہالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2021ء) مٹیاری کے قریبی گائوں میں شہنائیوں والے گھر میں صف ماتم مچ گئی پولیس تحفظ دینے میں ناکام ،رشتہ داری کے تکرارپر بہن بھائی ملزمان کے ہاتھوں قتل ،بہن کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی تھی قتل پر شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

مٹیاری کے قریبی اڈیرولعل اسٹیشن تھانے کی حدود میں سلیمان باریجو گاں میں رشتہ داری کے تکرار پہ ملزمان نے بہن بھائی 16 سالہ مسمات حرمت اور23 سالہ ارباب علی کو پسٹل کی گولیوں سے چھلنی کردیاجس میں زخموں کے تاب نہ لاکر بہن بھائی جاںبحق ہوگئے ورثا کے مطابق قتل رشتہ داری کے تکرار پہ ملزمان نے کیاہے پولیس تحفظ دینے میں ناکام ہے جبکہ مقتولہ لڑکی کی چندروز میں شادی ہونے والی تھی دونوں لاشوں کو پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم منتقل کیاہے واقعے پر ورثا میں کہرام اور گاں میں خوف حراس پھیل گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں