مٹیاری میں ہسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت کے باعث ماں اور بچہ انتقال کر گئے، ورثاء کا احتجاج ، انصاف کا مطالبہ

اتوار 25 اپریل 2021 13:05

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2021ء) ضلع مٹیاری میں ہسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت کے باعث ماں اور بچہ انتقال کر گئے۔ورثاء نے ہسپتال کے عملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انصاف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔مٹیاری کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر یار محمد کھوسہ کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کے لیے ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ میں مڈ وائف کی غفلت اور ڈیوٹی ڈاکٹر کی عدم موجودگی کی شکایت ملی ہے۔

(جاری ہے)

مٹیاری کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرکے مطابق خاتون کی موت بچے کی پیدائش کے دوران زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی اور ایمبولینس ڈرائیور بھی چھٹی پر تھا اس لیے خاتون کو بر وقت دوسرے ہسپتال منتقل نہیں کیا جاسکا۔انہوںنے کہاکہ خاتون کے ورثاء پرائیویٹ گاڑی میں مذکورہ خاتون کو لے کر حیدرآباد گئے تاہم خاتون راستے میں ہی انتقال کر گئیں۔یار محمد کھوسہ کا کہنا ہے کہ واقعہ افسوس ناک ہے، غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں