میاں چنوں ، خاوند نے پیٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی،پانچ بچے اور پڑوسن بھی آگ کی زد میں آ کر جھلس گئے

مریدہ بی بی اور شازیہ بی بی کو تشویشناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا، ڈی پی او کا نوٹس

منگل 9 اپریل 2019 22:39

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2019ء) میاں چنوں میں خاوند نے پیٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی۔ ماں کو بچاتے ہوئے پانچ بچے اور پڑوسن بھی آگ کی زد میں آ کر جھلس گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ میاں چنوں کے نواحی علاقہ 4 ایٹ آر میں پیش آیاخ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ کے مطابق اسی گاؤں کے رہائشی نذر ہراج نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی مریدہ بی بی کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

ماں کو جلتا ہوا دیکھ کر بچے ریحان، نمرہ، عنبریں، صفیہ اور پڑوسن شازیہ بی بی بھی جھلس گئے، متاثرین کو ریسکیو 1122 نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا جہاں برن یونٹ نہ ہونے کی بنا پر مریدہ بی بی اور شازیہ بی بی کو تشویشناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔ڈاکٹر اسد اللہ کے مطابق مریدہ بی بی کا جسم ستر فیصد تک اور شازیہ بی بی کا جسم تیس فیصد تک جھلس گیا ہے۔ ڈی پی او محمد معصوم نے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا ہے تاہم ملزم نذر موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی ۔

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں