سابق صدر آصف زرداری کی مستونگ میں ہونے والی دہشتگردی کی سخت الفاظ میں مذمت

نوابزادہ سراج رئیسانی ، ان کے صاحبزادے اور کارکنوں کی شہادت پر شدید رنج و غم اور صدمے کا اظہار

جمعہ 13 جولائی 2018 18:53

سابق صدر آصف زرداری کی مستونگ میں ہونے والی دہشتگردی کی سخت الفاظ میں مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے مستونگ میں ہونے والی دہشتگردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی ، اس کے صاحبزادے اور کارکنوں کی شہادت پر شدید رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے بنوں میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار اور سابق وزیراعلیٰ کے پی اکرم دورانی پر ہونے والے بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران امیدواروں پر ہونے والے دہشتگردانا حملے باعث تشویش ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشگردی کے واقعات کی سنجیدہ تحقیقات کرائی جائیں اور جرائم میں ملوث افراد خاص طور پر منصوبہ سازی اور سہولت کاروں کو بے نقاب کرکے سخت سزائیں دلوائی جائیں۔

سابق صدر نے نوابزادہ سراج رئیسانی اور ان کے صاحبزادے کی شہادت پر ان کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے دہشتگردی میں شہید ہونے والے دیگر افراد کے خاندانوں سے بھی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ آصف علی زرداری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی ہے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں