حج پالیسی 2019 ء اور حج کوٹہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

نئی حج پالیسی 2019 ء سپریم کورٹ کے فیصلے کے منافی ہے، نجی حج کوٹہ کی تقسیم میں امتیازبرتا گیا ،نجی ٹور آپریٹرز کادرخواست میں موقف

منگل 5 مارچ 2019 22:39

حج پالیسی 2019 ء اور حج کوٹہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2019ء) حج پالیسی 2019 ء اور حج کوٹہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ نجی ٹور آپریٹرز نے حج پالیسی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی نئی حج پالیسی کو نجی ٹور آپریٹرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نئی حج پالیسی 2019 ء سپریم کورٹ کے فیصلے کے منافی ہے۔

(جاری ہے)

نجی حج کوٹہ کی تقسیم میں شفافیت کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ حج کوٹہ کی تقسیم میں امتیاز برتا گیا درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں حج کوٹہ کی تقسیم کا حکم دیا جائے۔ حج پالیسی 2019 ء کو کالعدم قرار دے کر نئی حج پالیسی بنائی جائے جس میں شفافیت کے تمام عنصر کو شامل کیا جائے۔ درخواست گزار نے وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری اور سیکشن آفیسر کو فریق بنایا ہے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں