فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 فروری تک توسیع

پاکستان میں صورتحال خراب ہے، 8 فروری کو کیا ہونا ہے، کچھ نہیں ہونا۔فواد چوہدری کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 1 فروری 2024 12:30

فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 فروری تک توسیع
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 فروری 2024ء ) سابق وفاقی وزیرِ فواد چوہدری کے خلاف جہلم تا پنڈدادن خان دورویہ سڑک خرد برد کیس کی سماعت ہوئی، فواد چوہدری کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ فواد چوہدری کی جانب سے وکیل قیصر امام اور عامر عباس عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 فروری تک توسیع کر دی گئی۔ کیس کی سماعت چودہ فروری تک ملتوی کر دی گئی۔جب کہ فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو کیا ہونا ہے، کچھ نہیں ہونا، پاکستان میں صورتحال خراب ہے۔اس سے قبل عدالت نے سابق وزیر فواد چوہدری کا مزید تین روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر فواد چوہدری کےخلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خوردبرد کیس کی سماعت کی نیب نے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کیاتھا ۔

فواد چوہدری کی جانب سے وکیل عامر عباس اور نیب کے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ فواد چوہدری کو نیب ہراساں کرنے کی کوشش کررہا ہے، 26 دن جسمانی ریمانڈ کیلئے لیکن انکوائری اب تک مکمل نہیں کرپائے، فواد کے نام کوئی زمین ٹرانفسر نہیں ہوئی،کوئی ثبوت نہیں، فواد چوہدری کے ساتھ کرنا کیا ہے؟ 26 دنوں میں کیا برآمد کیا ؟ اس دوران نیب نے فواد چوہدری کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، اس پر جج محمد بشیر نے فیصل چوہدری سے مکالمہ کیا کہ آپ کا تو جسمانی ریمانڈ نہیں ہے ناں؟ فیصل چوہدری نے کہا کہ مجھے تو نوٹس موصول ہوا ہے ۔

بعد ازاں عدالت نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ پرفیصلہ محفوظ کیا تھا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے نیب کی استدعا منظور کرلی گئی تھی ۔ عدالت نے فواد چوہدری کو مزید 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا تھا۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں