تحریک انصاف کی پالیسیوں کے باعث ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی
پیر 9 دسمبر 2019 23:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت میں آنے کے بعد بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا، قومی خزانہ خالی اور ادارے تباہ تھے، اقتصادی بحران سے ملک کو نکالنے کیلئے موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی سرپرستی میں پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، موڈیز اور دیگر عالمی اداروں کی رپورٹس آج پاکستان کی اقتصادی ترقی کے حوالے سے سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک میں معاشی استحکام، تعلیمی نظام کی بہتری، کرپشن کے خاتمے، غربت کا خاتمے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دولت اور پیسہ لوٹنے والے آج ملک سے فرار ہیں، وزیراعظم عوام کی لوٹی ہوئی رقم واپس نکلوانے کیلئے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ھکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں جس سے ملکی معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے آنا خوش آئند ہے، اس سے ملک میں کھیلوں کے میدان پھر سے آباد ہوں گے اور دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان میں امان و امان کی صورتحال بحال ہو گئی ہے۔ اورنگزیب خان کھچی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو مؤثر طریقے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دنیا کے سامنے اجاگر کیا، کشمیر کے معاملہ پر پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے باعث آج دنیا مظلوم کشمیریوں پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے جس کی بدولت ملکی اقتصادی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے۔متعلقہ عنوان :
میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عدت نکاح کیس میں جج شاہ رخ ارجمند پر خاور مانیکا کا عدم اعتماد
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
ایف آئی اے زونل آفس اسلام آباد میں انسپکٹر عمران احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی مذمت
’’ایک میان میں دو تلواریں‘‘
آرمی چیف کی سانحہ 9مئی کے فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 20افراد کی سزا معافی اور رہائی کا حکم
بیرسٹر سلطان کی برطانوی حکومت کی طرف سے تعینات کئے جانیوالے پہلے کشمیری نژاد جج بیرسٹر اظہر اقبال کو ..
جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو کمیشن سربراہ بنانے سے پہلے رضامندی حاصل کی تھی، اعظم نذیر
میانوالی، موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق، خاتون شدید زخمی
ملک کے 6 اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
میانوالی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے