حکومت کا پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر غور

سپیکر قومی اسمبلی حکمران اتحاد سے حتمی مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے

بدھ 27 جولائی 2022 17:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2022ء) حکمران اتحاد نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر حتمی غور شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے پرویز الہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے سے متعلق فیصلے پر وفاقی حکومت و حکمران اتحاد کو شدید تحفظات ہیں جس کے نتیجے میں ملک میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا۔ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد نے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری پر حتمی غور شروع کردیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی حکمران اتحاد سے حتمی مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں