ایان علی کا نام ای سی ایل کیس

سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کو سیکرٹری داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی پر فیصلے سے عبوری طور پر روک دیا

جمعہ 24 جون 2016 17:47

ایان علی کا نام ای سی ایل کیس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جون ۔2016ء ) سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر سیکرٹری داخلہ کی درخواست پرگزشتہ سماعت پر موخر کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کو سیکرٹری داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی پر فیصلے سے عبوری طور پر روک دیا ۔ مقدمہ کا فیصلہ جسٹس شیخ عظمت سعید نے سنایا عدالت نے گزشتہ روز جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی، ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ اور حکوتی وکیل رانا وقار کے درمیان نوک جھونک کے باعث فیصلہ نہیں سنایا تھا اور کہا تھا کہ اس اپیل پر آرڈر چیمبر میں لکھوایا جائے گا ۔

عدالت نے جمعہ کو روز فیصلہ سناتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کو سیکرٹری داخلہ کیخلاف توہین عدالت کے فیصلے کیخلاف روکتے ہوئے حکم دیا ہے کہ مقدمہ کی سپریم کورٹ میں آئندہ سماعت تک سیکرٹری داخلہ کیخلاف کارروائی نہ کی جائے عدالت عظمیٰ نے کیس کی آئندہ سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نانکالنے معاملے پر ایان علی کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایان علی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے بارے فیصلے کو وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے اس کے علاوہ سیکرٹری داخلہ کی جانب سے ضمنی درخواست بھی دائر کی گئی تھی جس میں سندھ ہائی کورٹ کو توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی سے روکنے کی استدعا کی گئی تھی ۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں