بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے بعد ملکی فلم انڈسٹری کی بحالی کا سنہری موقع ہے‘ پپو سمراٹ

پیر 7 نومبر 2016 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) فلم انڈسٹری کے سینئر کوریو گرافر پپو سمراٹ نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے بعد ملکی فلم انڈسٹری کی بحالی کا سنہری موقع ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں پپو سمراٹ نے کہا کہ پاکستانی انڈسٹری زوال کا شکار نہیں صرف مسائل ہیں جو تمام لوگ متحد ہو جائیں تو حل ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری اور سینمائوں کی رونقیں بحال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ سینما مالکان بھی فلم انڈسٹری کی جانب آئیں اور جدید فلمیں بنائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کا سنہری موقع ہے کیونکہ ملک میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی ہے اس موقع سے فائدہ نہ اٹھایا گیا مایوسی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں