ملک میں نوجوان نسل کو تفریحی ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے ،عاصم اللّٰہ خان

ہار جیت کھیل کا حصہ ہے کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں ڈسپلن کی پابندی کرنی چاہیے ،امیدو ار رکن اسمبلی

ہفتہ 23 ستمبر 2023 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2023ء) ملک میں نوجوان نسل کو تفریحی ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچا یا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار رکن صوبائی اسمبلی (کے پی) عاصم اللہ خان نے سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے ضلعی ڈائریکٹر محمدایاز خان اور انٹرنیشنل فٹ بالر محمد وقاص کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچانے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اورکھلاڑی قوم کا سرمایہ اور ملکی اثاثہ ہیں ان کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر میڈلز حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے اور کھلاڑیوں کی کھیل کے میدان میں ہر ممکن مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی ادارے کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں ڈسپلن کی پابندی کرنی چاہیے ۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں