منچن آباد، سکول کی چھت گرنے سے 6 طالبات شدید زخمی ،وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا،

پرائیویٹ سکول کی رجسٹریشن منسوخ ، سکول سیل کر دیا گیا ، مالک کیخلاف مقدمہ درج

پیر 15 ستمبر 2014 20:31

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء ) سب تحصیل منڈی صادق گنج میں سکول کی چھت گرنے سے 6 طالبات شدید زخمی ،وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، پرائیویٹ سکول کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیساتھ سکول سیل کر دیا گیا جبکہ مالک کیخلاف مقدمہ درج ،تفصیلات کیمطابق منڈی صادق گنج میں قائم سکول میں اچانک چھت گر جانے کے باعث چوتھی جماعت کی 6 طالبات شدید زخمی ہو گئیں ،میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او بہاولنگر کو فوری انکوائری کا حکم دیا ،اے ڈی سی بہاولنگر منظر جاوید علی ،اسسٹنٹ کمشنر محترمہ فائقہ سحر ،ڈی ایس پی محمد نواز سیال ،ای ڈی او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید ظفر چشتی سمیت دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے ،زخمی طالبات کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،محکمہ ایجوکیشن نے سکول کیخلاف کاروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

منچن آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں