سوات اور مینگورہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1گہرائی 35کلومیٹر ریکارڈ کی گئی

پیر 11 ستمبر 2017 16:11

سوات اور مینگورہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) سوات اور مینگورہ میں 4.1 شدت کے زلزلے نے عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا دیا پیر کے روز مینگورہ کے گردونواح میں صُبح 10بجکر 30منٹ پر 4.

(جاری ہے)

1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے عوام شدید خوف و ہراس کے باعث عمارتوں سے باہر نکل آئے اور دورد شریف سمیت کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے جب کے زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ریکٹر اسیکل پر زلزلے کی شدت 4.1 اور اس کی گہرائی زیر زمین 35کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز افغانستان ،تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ تھا

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں