سوات نامعلوم افراد کا تھانہ مٹہ پر راکٹ حملہ دو افراد زخمی

ہفتہ 21 جولائی 2007 18:27

مینگورہ(ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین21 جولائی2007) سوات میں تھانہ مٹہ کو اڑانے کا منصوبہ ناکام‘ نامعلوم افراد کی طرف سے تھانہ مٹہ پر دو راکٹ فائر کئے گئے‘ جس میں سے ایک راکٹ تھانہ مٹہ کے عقب کے ایک مکان پر گر پڑا‘ جس کے نتیجے میں امیر جلیل اور اصغر علی شدید زخمی ہوگئے جبکہ دوسرا راکٹ کالج چوک مٹہ میں ایک مکان پر گر پڑا جس کیوجہ سے مکان کو نقصان پہنچا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ اس سلسلے میں جب انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد کی طرف سے تھانہ مٹہ پر دو راکٹ فائر کئے گئے تھے‘لیکن نشانہ غلط ہوا اور راکٹ دو مکانات پر گرنے سے مکانات کو جزوی نقصان ہوا اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے جسے فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا‘ وقوعہ کے بعد علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی۔

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں